ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں انسداد پولیو مہم کا پہلا روز، ڈپٹی کمشنر کا فیلڈ دورہ،ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ

لاہور میں انسداد پولیو مہم کا پہلا روز، ڈپٹی کمشنر کا فیلڈ دورہ،ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ مہم کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل صدر کا فیلڈ دورہ کیا اور پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو مائیکرو پلان اور ٹیلی شیٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ تحصیل صدر سمیت لاہور بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی فیلڈ میں موجودگی اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔