ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،علامہ راجا ناصر عباس کی حکومت کو پیشکش

 مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،علامہ راجا ناصر عباس کی حکومت کو پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ناصر عباس نے کہا کہ وزیراعظم سیاسی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں، جبکہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بھی مذاکراتی ٹیمیں بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک فرد کے بجائے دونوں جانب سے سیاسی کمیٹیاں بیٹھیں تو معاملات کا حل نکل سکتا ہے۔ سیاسی لوگ مل بیٹھیں گے تو مشکلات اور مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت آج یا جب بھی مذاکرات کے لیے بیٹھنا چاہے، ہماری جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔