ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکشے میں مسافروں سے وارداتیں کرنی والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

رکشے میں مسافروں سے وارداتیں کرنی والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: رکشے میں مسافروں سے وارداتیں کرنے والی خاتون اپنے ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئی ہے۔

فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو این بلاک سے رکشے سمیت حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے وارداتوں کے لیے چنگ چی رکشہ کرائے پر لے رکھا تھا، ملزمہ رکشے میں سوار مسافروں کے موبائل اور نقدی چوری کرتی تھی، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔کارروائی کے دوران ملزمان سے چوری شدہ 3 موبائل فون، پستول اور رکشہ برآمد کر لیا گیا۔

 گرفتار ملزمان میں ارشاد بی بی اور نعیم شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔