ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایدھی کی "امی ابو کی تلاش" والی بس لاہور پہنچ گئی، 25 خواتین اور 11 بچے اہل خانہ کے حوالے

ایدھی کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ایدھی کی "امی ابو کی تلاش" والی بس 25 خواتین اور 11 بچوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

ایدھی حکام کے مطابق بس میں سندھ سے 3 خواتین اور رحیم یار خان سے 2 بچے شامل ہیں، جبکہ ملتان سے 3 خواتین اور ایک بچہ بھی بس میں موجود تھا۔سرگودھا سے 2 افراد اور منڈی احمد آباد سے ایک فرد کو بھی بس کے ذریعے لایا گیا، اسی طرح مڈ رانجھا سے ایک خاتون، اوکاڑہ سے ایک بچہ اور ایک خاتون شامل ہیں۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے 5 خواتین اور اسلام آباد سے 2 افراد بھی بس میں شامل تھے، جبکہ منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک ایک بچہ بھی لایا گیا۔

حکام کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی 5 خواتین کو ایدھی ہوم منتقل کیا گیا ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔