ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک, بھارت ٹاکرا: لیسکو کا میچ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ

پاک, بھارت ٹاکرا: لیسکو کا میچ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بڑے کرکٹ مقابلے کے پیشِ نظر لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے میچ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

لیسکو چیف محمد رمضان بٹ نے  بتایا کہ شائقینِ کرکٹ کو میچ دیکھنے کے دوران کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس مقصد کے لیے تمام پرمٹ اور شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بجلی کی تسلسل سے فراہمی کے لیے خصوصی تکنیکی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، جو کسی بھی تکنیکی یا فنی خرابی کی صورت میں بروقت کارروائی کریں گی تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو۔

رمضان بٹ نے مزید کہا کہ لیسکو کا سسٹم مکمل طور پر مستحکم اور فعال ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شائقین کرکٹ اپنے گھروں میں بیٹھ کر بغیر کسی خلل کے میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔