ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق 23 ستمبر کو سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہو گا ۔وزیراعظم 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

غزہ پر خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے۔

وزیراعظم دورۂ امریکا میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور قطر پر حملے سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔بطور وزیراعظم یہ ان کا جنرل اسمبلی سے تیسرا خطاب ہو گا۔