(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کی خصوصی کاوشوں سے مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ رہنما ملک شوکت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
ملک شوکت نے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ہمایوں اختر، جمشید اقبال چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ عمران خان نے ملک شوکت کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے۔