شنزو آبے کی سرکاری تدفین کے مخالف شہری نے خود کو آگ لگا دی

Shinzo Abe funeral
کیپشن: Shinzo Abe funeral
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آنجہانی سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کی سرکاری تدفین کی مخالفت کرنے والے شہری نے احتجاجاً کو خود کو آگ لگا دی۔

جاپان کے مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم آفس کے سامنے شہری نے خود کو آگ لگائی۔ اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک پولیس افسر آگ بجھانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے خود کو آگ لگانے کی اطلاع پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچے، شہری سے ایک تحریری نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں اس نے شنزو آبے کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ طویل مدت تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے والے شنزو آبے کو 8 جولائی کو ایک ریلی کے دوران نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ان بہت قریب سے 2 گولیاں ماری گئی تھیں۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سینے میں لگنے والی گولی شنزو آبے کی موت کی وجہ بنی۔