انجیلینا جولی کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ملاقاتیں

Angelina Jolie
کیپشن: Angelina Jolie
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچیں اور انہوں نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائےمہاجرین کی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی۔اداکارہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچیں اور اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں بھی کیں، جولی کے دورے کے پروگرام کو میڈیا سے خفیہ رکھا گیا، دورے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

اپنے دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں، اس کے بعد وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

آئی آر سی کو امید ہے کہ انجلینا جولی کے دورے سے موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ ابھر کر سامنے آئے گا اور اس سے متاثر ہونے والے پاکستان جیسے ممالک کی مدد کی راہ ہموار ہو گی، تاہم اس کی جانب سے دورے کے لیے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔