ماڈل ٹرائل کورٹ نے پانچ سال سے زائد مقدمات کے فیصلے سنا دئیے

ماڈل ٹرائل کورٹ نے پانچ سال سے زائد مقدمات کے فیصلے سنا دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: ضلع کچہری کی ماڈل ٹرائل کورٹ نے جعلی چیک کے پانچ سال سے زائد مقدمات کے فیصلے سنا دئیے،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو قید کی سزائیں سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹرائل کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی ملزم ابرار احمد اور شہزاد علی کو سزائیں سنائی گئیں، ماڈل ٹرائل کورٹ کے روبرو سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ موچی گیٹ پولیس نے مدعی ذوالفقار علی کی درخواست پر 2011 میں چالان پیش کیا تھا ملزم ابرار احمد کے خلاف ساڑھے تین لاکھ روپے کے بوگس چیک دینے کا الزام ہے۔

موچی گیٹ پولیس نے ملزم ابرار کے خلاف دو مقدمات کے علیحدہ علیحدہ چالان پیش کر رکھے ہیں، ملزم نے لین دین کے تنازع پر جعلی چیک دیا جبکہ ملزم شہزاد علی کے خلاف رنگ محل پولیس نے 2014 میں جعلی چیک کے مقدمہ کا چالان پیش کیا تھا۔ ملزم شہزاد رقم واپسی کے معاملے پر مسلسل ٹال مٹول کر رہا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم شہزاد علی کو دو سال قید با مشقت اور پانچ سال جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ملزم ابرار کو پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer