نواز شریف کی اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی

نواز شریف کی اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے رہائی کے بعد پہلا جمعہ جاتی امراء رائیونڈ میں ادا کرنے کے بعد اپنے والد میاں شریف، بھائی عباس اور بیگم کلثوم نواز کی قبروں پر بھی حاضری دی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

سٹی 42 کے مطابق پابند سلاسل رہنے کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پہلا جمعہ جاتی امرا ء میں ادا کیا۔ اس موقع پر یوم عاشور کی مناسبت سے محفل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جس کے بعد سابق وزیراعظم نے اپنے والد میاں شریف، بھائی عباس شریف اور اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید، میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور ایم پی اے مرزا جاوید سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer