ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم میں بہت اہم تبدیلیاں

T20 Cricket, City42 , National T20 Cricket Team, Mohammad Rizwan, Babar Azam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کی قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، کچھ "ہیروز" کی ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی اور کچھ  پرانے ہیروز اورنئے کھلاڑوں کو چانس دیا جا رہا ہے۔ 

 قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوینٹی ٹیم کا خاکہ فائنل کرلیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ سپر سٹار بیتر، سابق کیپٹن، درجنوں انٹرنیشنل ریکارڈز بنانے والے بابراعظم کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی ہونے جا رہی ہے۔

 صائم ایوب اورمحمد حارث  ٹی توینٹی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

حسن علی،حارث رؤف بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

سپر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی بھی ٹی ٹوینٹی میں واپسی کا امکان بتایا جا رہا ہے۔

خوش دل شاہ اورحسین طلعت کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عرفان نیازی کو چانس دیا جا رہا ہے۔

ذرائع بتا رہے ہیں کہ سابق کیپٹن اور سٹار بیٹر وکٹ کیپر محمد رضوان کی قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی۔ 

 حال ہی میں ون ڈے  کرکٹ کی قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے والے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے سے آرام کروائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ شاہین آفریدی کی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں شمولیت کے متعلق حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔