ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر صارفین کے لیے خوشخبری، لنک اوپن کرنے کا نیا فیچر  متعارف

ٹوئٹر صارفین کے لیے خوشخبری، لنک اوپن کرنے کا نیا فیچر  متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اگر آپ ایکس (سابق ٹوئٹر) استعمال کرتے ہیں تو آپ نے ضرور محسوس کیا ہوگا کہ ویب لنک والی پوسٹس واضح طور پر نظر نہیں آتیں,تاہم صارفین کی شکایات کے بعد ایکس انتظامیہ نے اس مسئلے کے حل کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ Nikita Bier نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں اس حوالے سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے,انہوں نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ کمپنی ایک ویب لنک کے نئے تجربے کی آزمائش کر رہی ہے۔

اس فیچر کے تحت لوگ اوریجنل پوسٹ سے مکمل طور پر نکلے بغیر کسی لنک کو اوپن کرسکیں گے، تاکہ وہ لائیک، ری پوسٹ اور دیگر بٹنوں کو دیکھ سکیں۔

اس فیچر کی آزمائش ابھی ایکس کی آئی او ایس ایپ کے صارفین میں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس فیچر میں جب کسی ویب لنک پر کلک کیا جائے گا تو پوسٹ پیج کے نیچے چلی جائے گی اور ویب لنک پر موجود مواد سامنے آئے گا جبکہ نیچے لائیک اور دیگر بٹن نظر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکس پر ویب لنک والی پوسٹس کو زیادہ رسائی اس لیے نہیں ملتی کیونکہ لوگ جب لنک پر کلک کرتے ہیں تو وہ لائیک یا ریپلائی کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جس کے باعث ایکس کو علم نہیں ہوتا کہ یہ مواد اچھا ہے یا نہیں۔