ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر نمبرپلیٹ اوراونرشپ کے گاڑیاں چلانے والوں کیلئے اہم خبر

بغیر نمبرپلیٹ اوراونرشپ کے گاڑیاں چلانے والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے رجسٹریشن اور ملکیت کے نظام کو آسان، شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں کیا گیا، جس کا مقصد نمبر پلیٹس، اونرشپ اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

رجسٹریشن مارک (نمبر پلیٹ) اب گاڑی کے بجائے براہِ راست مالک کی شناخت سے منسلک ہوگا۔نمبر پلیٹ کا ڈیٹا گاڑی کے اصل مالک کے ریکارڈ سے جڑا ہوگا، جس سے جعلی خرید و فروخت کا سدباب ممکن ہوگا۔گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا نادرا کے نظام سے منسلک کیا جائے گا، تاکہ ہر گاڑی اور اس کے مالک کا مکمل ریکارڈ ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہو۔قانون نافذ کرنے والے ادارے (پولیس، ایکسائز، ٹریفک پولیس وغیرہ) گاڑی کی شناخت اور ملکیت کی جانچ فوری اور درست طریقے سے کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں جعلسازی اور فراڈ کی روک تھام ممکن ہوگی۔اونرشپ ٹرانسفر کا عمل تیز، محفوظ اور کاغذی کارروائی سے آزاد ہوگا۔گاڑی چوری یا کسی بھی جرائم میں استعمال کی صورت میں فوری ٹریکنگ ممکن ہو گی اور ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔
دوسری جانب  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس اقدام کو "شفاف، محفوظ اور ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک اہم قدم" قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت شہریوں کو سہولیات دینے اور نظام کو کرپشن سے پاک بنانے کے لیے جدید اصلاحات لا رہی ہے۔