ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب:محکمہ سکول ایجوکیشن 2سالہ تعلیمی کارکردگی پر درجہ بندی کر نے میں ناکام

 پنجاب:محکمہ سکول ایجوکیشن 2سالہ تعلیمی کارکردگی پر درجہ بندی کر نے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پنجاب میں سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کے جائزے کے لیے درجہ بندی  کا عمل گزشتہ 2 سال سے معطل ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اس عرصے میں اضلاع کی تعلیمی درجہ بندی جاری کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے جس سے نہ صرف کارکردگی کا جائزہ ممکن نہیں رہا بلکہ بہتری کی جانب کوئی مؤثر قدم بھی نہیں اٹھایا جا سکا۔

سابقہ حکومت کے دور میں ہر 3 ماہ بعد اضلاع کی تعلیمی درجہ بندی کی جاتی تھی۔اس درجہ بندی کی بنیاد پر بہترین کارکردگی دکھانے والے اسکولوں اور اضلاع کو سراہا جاتا تھا۔ٹاپ 3 اضلاع کے سکول سربراہان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے انعامات دیے جاتے تھے۔اس نظام سے مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا تھا اور اسکول اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کرتے تھے۔
  موجودہ حکومت کے دور میں درجہ بندی کا سلسلہ مکمل طور پر رکا ہوا ہے۔2 سال سے نہ کوئی درجہ بندی کی گئی ہے اور نہ ہی نئے انڈیکیٹرز (معیارات) طے کیے جا سکے ہیں۔اس تعطل کے باعث اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کا کوئی باقاعدہ جائزہ یا تجزیہ ممکن نہیں رہا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس خاموشی کو برقرار رکھا ہوا ہے اور درجہ بندی کے اجراء کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔