ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کاخدشہ، مانیٹرنگ سیل تشکیل دے دیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کاخدشہ، مانیٹرنگ سیل تشکیل دے دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: سندھ حکومت کاتیل مصنوعات کی درآمد پربینک گارنٹی فراہمی کی شرط لگانےکامعاملہ ،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کاخدشہ ہے۔وفاقی پٹرولیم ڈویژن نےپٹرولیم مصنوعات کا مانیٹرنگ سیل تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کےتحت بینک گارنٹی کی شرط پرکیا گیا، ڈائریکٹرایل اینڈ ایم،ڈائریکٹریٹ جنرل آئل پیٹرولیم ڈویژن سیل کے کنوینئر مقرر،اوگرا،آئل کمپنیزایڈوائزری کونسل، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے نمائندے سیل کاحصہ ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن نےمانیٹرنگ سیل کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلیے،مانیٹرنگ سیل پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پر24 گھنٹے نظررکھےگی،سیل ہر12گھنٹوں کی رپورٹ سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گی۔