ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور آج دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے ، مجموعی ایئر کوالٹی انڈکس 251 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سید مراتب علی روڈ پر اے کیو آئی 326، پاکستان انجینئرنگ کے قریب آئی کیو آئی 320، پیراگون سٹی بیدیاں روڈ پر 312، عسکری 10 کے قریب 302 اور  پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 296 ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور میں آج بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

کراچی کا فضائی معیار موسم کی تبدیلی کے ساتھ مضر صحت ہونے لگا،کراچی دنیا کے آلودہ شہروں میں چھٹے جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں آٹھویں نمبر پرہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا 

اسلام آباد میں موسم کی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ شہر اقتدار میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ دن بھر 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع جبکہ وفاقی دارالحکومت میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔