ویب ڈیسک:بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہربن گیا۔
نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی مقدار 821 ہوگئی، نئی دہلی کی آلودگی سے آج لاہور میں دھند اور اسموگ بڑھنےلگی ، لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 251 ریکارڈ کیا گیا۔
دھرمشالہ سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں گوجرانوالہ سے لاہور اور فیصل آباد کی طرف آرہی ہیں،، پنجاب بھر میں تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں، اسموگ ہاٹ اسپاٹس پر اینٹی اسموگ گنز کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ عوام کو ماسک کا استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 100 تک انڈیکس کو سبز اور مثبت جبکہ 101 سے 200 تک انڈیکس کو قدر آلودہ مگر قابل برداشت کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔