موسم ٹھنڈا ہو جائے گا یا گرمی پڑے گی؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

موسم ٹھنڈا ہو جائے گا یا گرمی پڑے گی؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)پل پل بد لتا موسم، ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں،ملک میں موسم بارے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کے مطا بق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، بنوں اور لکی مروت میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

  پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال ، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال،گجرات، ساہیوال، ملتان ، بہاولپور اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گاتاہم پنجگور، تربت، آواران، خاران اور نصیر آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم قمبر شہداد کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اورنوشہروفیروز میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Ansa Awais

Content Writer