’’مکس اچار پارٹی کے رہنما اپنے خلاف کرپشن کیسز کے انجام سے خوفزدہ ہیں‘‘

’’مکس اچار پارٹی کے رہنما اپنے خلاف کرپشن کیسز کے انجام سے خوفزدہ ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان  نے کہا ہے کہ مکس اچار پارٹی کے رہنما اپنے سیاسی مستقبل اور اپنے خلاف کرپشن کیسز کے انجام سے خوفزدہ ہیں، اس بات کا ثبوت متحدہ اپوزیشن پارٹیوں کے ترجمانوں کا روزانہ میڈیا اور عوام کے سامنے واویلا مچانا ہے۔

 

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام روزانہ صبح نو سے شام چھے بجے تک بیسیوں پی ڈی ایم ترجمانوں کی پریس کانفرنسیں سن رہی ہے اور حیرانگی کی بات ہے کہ اپوزیشن بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کی بے حرمتی کی حساسیت سمجھنے سے انکاری ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو صرف کیپٹن صفدر کی بے حرمتی نظر آ رہی ہے،  چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے کور کمانڈر کراچی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور اس کے باوجود اپوزیشن کا واویلا قومی اداروں کی ساکھ اور وقار کو مجروح کرنے کی واضح منصوبہ بندی کا ثبوت ہے۔

 

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بابائے قوم کے مزار کی بے توقیری پر پوری قوم رنجیدہ اور افسردہ ہے اور وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ، سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر ڈبل گیم کر رہی ہے۔ موجودہ آئی جی سندھ اومنی گروپ کی تفتیش میں آل زرداری کی چاکری میں مشہور اور مصروف رہے ہیں۔ اسی آئی جی سندھ کو آل زرداری اپنے کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

 

وزیراطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان  کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کے لوٹے ہوئے سینکڑوں اربوں ڈالرز بچانے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے، اپوزیشن کی حکومت اور ریاستی اداروں کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہمیشہ کی طرح بے سود رہے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer