ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخواہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد جہنم واصل

خیبرپختونخواہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبر پختونخوا میں بھارت کے بھیجے ہوئے فتنہ الخوارج کا صفایا کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ آج کئی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 13دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

 سکیورٹی فورسز نے 20 اور 21 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 کارروائیاں کیں۔

آئی ایس پی آر نے فتنہ الخوارج کا سر کچلنے کے لئے کی گئی حالیہ کارروائیوں کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے  بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے پہر خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

 یہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی،  لکی مروت میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ خوارجیوں کا یہ ٹھکانہ مکمل برباد ہو گیا۔

 سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے  میں کی۔ اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

خوارج  خیبر پختونخوا کے ان علاقوں میں چھپ کر کارروائیاں کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی۔ ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔