ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے ایف تھنڈر17نے میلہ لوٹ لیا؛دبئی ائیرشوختم ہونے کےبعد بھی مداحوں کاہجوم

JF Thundar 17, Dubai Air Show
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دنیا کی بہترین مینوفیکچرنگ کمپنیاں دبئی ائیرشو میں آئیں لیکن جو توجہ پاکستان کے جے ایف تھنڈر17 کو مل گئی وہ سب کے لئے حیران کن ہے۔ دبئی ائیر شو ختم ہونے کے بعد بھی کئی گھنٹے تک پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے گرد لوگوں کاہجوم رہا۔

دبئی ائیر شو کے آخری روز پاکستان کے سٹالوں پر لوگوں کا تانتا باندھا رہا اور شو کے اختتام پر بھی پاکستان فضائیہ کے طیاروں کے اطراف لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔  مداحوں نے جی بھر کر عالی شان جے ایف تھنڈر17 کا نظارہ کیا اور سیلفیاں بنائیں۔

منتظمین کی جانب سے ائیر شو ختم ہونے کا اعلان کیا گیا مگر  دبئی میں مقیم پاکستانیوں، امارات کے شہریوں اور غیر ملکیوں کی پاکستان فضائیہ کے طیاروں سے محبت ماند نہ پڑ سکی۔

پاکستانی فضائیہ کا دستہ ائیر شو کے اختتام پر جے ایف 17 پر سرخ کپڑا ڈال کر چلا گیا مگر پاک فضائیہ کے فینز متواتر کئی گھنٹے تک پاکستان میں بنے ہوئے بے مثال طیارے جے ایف 17 کے ارد گرد جمع رہے اور تصاویر بنواتے رہے اور فخر کا اظہار کرتے رہے۔

پاکستان کے جے ایف تھنڈرسیون ٹین میں خاص بات کیا ہے

جے ایف تھنڈر سیونٹین میں خاس باتیں بہت سی ہیں، خاص الخاص بات یہ ہے کہ اس طیارے کے پائلٹ نے 10 مئی کو کاؤنٹر اوفینسیو میں بھارت کے مایہ ناز   S-400 دفاعی سسٹم کو میزائل مار کر تباہ کر دیا تھا۔ ایس چار سو ائیر ڈیفینس سسٹم پاکستان کے جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے اور بہت وسیع علاقے کو پاکستانی طیاروں کے لئے ممنوعہ علاقہ بنا دینے کے لئے انسٹال کیا گیا تھا۔ یہ از حد مہنگا ائیر ڈیفینس سسٹم روس کی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے اور بھارت نے دو ارب ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کر کے یہ بیٹری حاصل کی تھی۔ اس ائیر ڈیفینس سسٹم کے بل پر ہی بھارت کے جنگی طیاروں نے 6 مئی کی رات پاکستان کے اندر کئی شہروں میں مسجدوں پر  میزائل مارے تھے اور اس گستاخی کے نتیجہ میں کچھ ہی منٹ بعد پاکستانی طیاروں کے غضب کا شکار ہو گئے تھے۔ پاکستانی طیاروں نے بھارت کے اندر گھس کر سات طیارے گرائے تھے۔

اس رات پاکستانی طیاروں کا نشانہ بھارتی طیارے تھے، ائیر ڈیفینس سسٹم کو نشانہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھے۔

دو راتوں تک زخموں کی ٹکور کرنے کے بعد بھارت نے 9 مئی کی رات پاکستان کے تین ائیر بیسز پر  زمین سے زمین پر مار کرنے والے میڈیم رینج میزائل مارے تو پاکستان کے شاہینوں نے فجر پڑھ کر اس گستاخی کا جواب دینے کا آغاز کیا اور ابتدا ہی میں ایس چار سو ائیر ڈیفینس سسٹم کو خاکستر کر دیا۔ اس کام کے لئے جے ایف تھنڈر سیون ٹین کو بھیجا گیا تھا۔  طیارے پر نصب میزائل نے S-400 کی بیٹری کو اڑا دیا۔ جو سسٹم وسیع علاقے کا دفاع کرنے کے لئے نسب تھا، وہ اپنا ہی دفاع نہ کر پایا۔

اس لینڈ مارک واقعہ سے پہلے تو بس ہم ہی جانتے تھے کہ جے ایف تھنڈر17 کیا بلا ہے؛ اب دبئی ائیر شو میں دنیا بھر کے ایروناٹیکل ایکسپرٹ اور عام شائقین یہ دیکھنے کے لئے  بار بار آتے رہے کہ جس طیارے نے روس کا مایہ ناز ائیر ڈیفینس سسٹم S-400 آنِ واحد میں برباد کر ڈالا وہ آخر "کیا بلا ہے"۔