سٹی 42 : اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گاڑی کی خریداری و ٹرانسفر پر بڑی سہولت فراہم کردی گئی ، اب گاڑی کی خرید و فروخت پر بائیو میٹرک پاک آئی ڈی ایپ سے کرواسکیں گے۔
ایپ میں گاڑی کا نمبر،چیسز نمبر اور مالک کا نام ڈال کر بائیو میٹرک کروائی جاسکے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروا کر بھجوانا پڑتا تھا۔
حکام کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ پر منتقلی سے اوورسیز کے نام پر گاڑیاں جعلسازی سے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی۔
ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں بائیو میٹرک میں تاخیر سے اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں، اوور سیز بارےایکسائز اور نادرا کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں،