اُسامہ ملک:شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خودکار کیمروں کا شکنجہ مزید سخت ہو گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 27 اکتوبر سے 20 نومبر تک 77,785 سے زائد ای چالان جاری کیے گئے، جن میں ہیوی ٹریفک کے 1,223 ای چالان بھی شامل ہیں۔
اس دوران 89 بسیں، 33 کرینیں، 59 آئل ٹینکرز، 528 واٹر ٹینکرز، 414 ٹرک اور 100 ڈمپر جرمانے کی زد میں آئے، ای چالان سسٹم نے سرکاری گاڑیوں کو بھی نہ بخشا، جس میں پولیس موبائل 133 اور دیگر سرکاری اداروں کی 413 گاڑیاں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ 49 کروڑ 41 لاکھ 10 ہزار روپےچالان جاری کئے گئے،ہیلمٹ نہ پہننے پر 8 کروڑ 32 لاکھ 55 ہزار روپے،اوور اسپیڈنگ پر 2 کروڑ 65 لاکھ 10 ہزار روپے،ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال پر 1 کروڑ 6 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 18 لاکھ 5 ہزار روپے ،فینسی نمبر پلیٹس پر 1 کروڑ 4 لاکھ 70 ہزار روپے،کالے شیشوں والی گاڑیاں 2 کروڑ 53 لاکھ 50 ہزار روپے کےای چالان جاری کیے گئے،نو پارکنگ کی خلاف ورزی پر 50 لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
سرکاری گاڑیوں کو بھی 54 لاکھ روپے سے زائد کے چالان بھیجے گئے، جبکہ ہیوی ٹریفک کے جرمانے 1 کروڑ 22 لاکھ روپے تک پہنچے۔