شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔
نیپرا نے درخواست موصول ہونے کے بعد 27 نومبر کو سماعت مقرر کر دی ہے۔
حکام کے مطابق سماعت کے دوران بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد ماہِ دسمبر میں صارفین کو بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منظوری کی صورت میں دسمبر میں استعمال شدہ یونٹس پر صارفین کو 65 پیسے فی یونٹ کمی کا فائدہ دیا جائے گا۔