آج رات کے موسم کی  صورتحال، محکمہ مومیات نے اہم پیشگوئی کردی

 آج رات کے موسم کی  صورتحال، محکمہ مومیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات کے موسم کی  صورتحال، ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی  علاقوں  میں  سرد رہے گا۔

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
خیبرپختونخوا

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔   صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، چارسدہ اور پشاور میں  دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے۔
پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ   مری،گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود  / موسم سرد اور خشک رہے گا ۔صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔
بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  جبکہ شمالی اضلاع  میں موسم سرد رہے گا ۔
سندھ

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا۔   جبکہ سندھ کے بالائی  اضلاع میں   ہلکی دھند اور چند اضلاع  میں سموگ چھائے رہنے کا امکان۔    
دوسری جانب کشمیر  اورگلگت بلتستان میں بھی  مو سم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا