وزیراعلی محسن نقوی شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر برہم

وزیراعلی محسن نقوی شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر برہم
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیراعلی محسن نقوی شہر کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر سست روی پر برہم ، وزیراعلی نے سی بی ڈی پیکج ٹو ، تھری کی رفتار تیز کرنے کا حکم دے دیا ، ایل ڈی اے ارینہ گلوبل ویلیج پراجیکٹ پر کام نہ ہونے پر بھی وزیراعلی نے اظہار ناراضی کیا ۔
وزیراعلی محسن نقوی نے سی بی ڈی حکام کو فیروز پور روڈ لنک روڈ پر بھی کام شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ایل ڈی اے اور سی بی ڈی تاحال گلوبل ویلیج کا ایگریمنٹ بھی کروانے نہیں ناکام رہے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اعلی سطح اجلاس میں وزیراعلی نے فالواپ لیا ، کمشنر ، آئی ڈیپ ، سی بی ڈی حکام موجود تھے ۔ وزیراعلی کا گلوبل ویلیج کے لئے ایل ڈی اے اور سی بی ڈی میں ایگریمنٹ نہ ہونے کا بھی سخت نوٹس لیا۔
 وزیراعلی نے سی بی ڈی کو وائے جنکشن پر جامع ورکنگ کرنے کا حکم بھی دیا ۔ سی بی ڈی حکام کو چیف سیکرٹری سے مشاورت کرنے کے بعد پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے افسران کو فالو اپ پلان پر سختی سے عمل کرانے کی بھی ہدایت کی ۔ سی بی ڈی حکام کو امریکن قونصلیٹ کے لئے این او سی کے عمل کو بھی جلد پورا کرانے کا حکم دے دیا ۔