معروف اداکارہ حادثے کا شکار

معروف اداکارہ حادثے کا شکار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)جرمنی میں بھارتی اداکارہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ’ببیتا ایئر‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ  مُن مُن دتہ کو جرمنی میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

اداکارہ مُن مُن دتہ  نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو حادثے سے متعلق اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ ’جرمنی میں میرا ایک ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں میرے بائیں گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے، اس حادثے کی وجہ سے میں نے اپنا دورہ مختصر کردیا ہے اور فوری وطن واپس آرہی ہوں۔‘ 

 اداکارہ نے اپنے زخمی گھٹنے کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا ’جی ہاں یہ میرا گھٹنہ ہے۔‘مُن مُن دتہ  جرمنی میں چھٹیاں گزارنے کیلئے گئی تھیں جہاں ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔   

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر