ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافروں کیلئے خوشخبری، عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

مسافروں کیلئے خوشخبری، عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مسافروں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ ریلوے کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 24 مئی کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی جب کہ  دوسری خصوصی ٹرین اسی روز کراچی سٹی سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہےکہ خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس کوچز اور پاور وین شامل ہوں گی۔ عید کے رش کے دوران زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ٹرینوں کی رفتار سیکشنل اسپیڈ کے مطابق رکھی جائے گی اور ٹرین کی رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔