سٹی 42 : چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمان خان کانجو کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو نے وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمان خان کانجو کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے عبدالرحمان خان کانجو کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ۔
تعزیتی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کی مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اہل خانہ کےلیے صبرِ جمیل اور استقامت کی دعا کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے عبدالرحمان خان کانجو سے تعزیت کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا۔