ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ادا کروائی۔ 

  نماز جنازہ میں سابق امیر سراج الحق، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری، حافظ محمد ادریس نے شرکت کی۔

 پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، پیپلز پارٹی لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر مجید غوری، آغا تقی، بجاش خان نیازی، احمد سلمان بلوچ، عابد میر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری، عامر نصیر بٹ، اعجاز تنویر، ڈاکٹر فرید الزکریا، ڈاکٹر طارق سلیم نے بھی شرکت کی۔

  رکن قومی اسمبلی حافظ میاں نعمان، اظہر اقبال، سید وقاص جعفری، ضیا اللہ شاہ بخاری، جبران بٹ، قیصر شریف، شاہد بلال، فرحان شوکت، ساجد ناموس، ظہور وٹو سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ 

  میاں مقصود احمد جماعت اسلامی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے پہلے کافی عرصہ لاہور کے امیر رہے۔