جنید ریاض :لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت سائنس گروپ کا آج پہلا پرچہ انگریزی کا لیا گیا۔
امتحانات کے دوران سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جبکہ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بورڈ حکام کے مطابق رواں سال امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 92 ہزار امیدوارشرکت کر رہے ہیں، امیدواروں کیلئے 566 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں 27 امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے، جبکہ امتحانات کے دوران شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ساڑھے 6 ہزار اساتذہ کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔
کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے بتایا کہ تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے .