ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعدازگرفتاری ؛سماعت چار جون تک ملتوی

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعدازگرفتاری ؛سماعت چار جون تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے چار جون تک ملتوی کردی گئی۔
راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے، تاہم تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

تفتیشی آفیسر کے نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی کے چار جون تک ملتوی کردی گئی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer