سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے .
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا ۔ وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں ۔
وزیر اعظم کی آمد خضدار واقعے کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے ۔
بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس متوقع ہے ۔