ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہِ ذی الج کے چاند کی تلاش، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب

ماہِ ذی الج کے چاند کی تلاش، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ماہِ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ۔ 

وزارت مذہبی امور نےعید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

دوسری جانب ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے اور عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔