ویب ڈیسک؛ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے آج کوئٹہ جائیں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ہونے والی تقریب مؤخر کردی گئی ہے، تقریب خضدار بس حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔