کومل اسلم:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ڈیڑھ سال سے ٹمبر مافیا کے خلاف زیروٹالرنس پر عمل جاری،کارروائیاں تیز، مریم نواز نے وزیراعلی کامنصب سنبھالتے ہی درختوں کا قتل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
تفصیلات کےمطابق مریم نواز کی ہدایت ہے ، درختوں کوکاٹنے اورجانوروں کے لیے نیچرل ایکو سسٹم کوتباہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجاۓ، اٹک فاریسٹ ڈویژن نے غیر قانونی لکڑی اور نقل و حمل کرنے والی گاڑی ضبط کر کے قانون نافذالعمل بنایا۔
20 مئی کو چوری شدہ لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا، سوزوکی بولان (LE-5112) ضبط، لکڑی ضلع ایبٹ آباد کے قلندر آباد سے لائی گئی تھی، لکڑی اور گاڑی پنجاب فاریسٹ ایکٹ 1927 (ترمیم 2022) کے تحت قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف غیر قانونی کٹائی روکنے اور قیمتی جنگلاتی وسائل کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت قبضہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، محکمہ جنگلات جلد مزید زمینیں قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے لیے تیز رفتار اقدامات کرے گا، مریم اورنگزیب نے اٹک فاریسٹ سٹاف کی فوری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔