روزینہ علی: محکمہ موسمیات کی 24 مئی تک ملک میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی, سندھ میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ ہوگی, خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بھی درجہ حرارت معمول سے زائد ہوگا.
گرمی کے باعث شہری پیٹ اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے, بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے,جناح اور سول اسپتال میں ڈائریا کے یومیہ 200 مریض لائے جانے لگے
اطلاعات کے مطابق کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز سمیت دیگر اسپتالوں میں یومیہ 1500سے زائد مریض لائے جارہے ہیں، پنجاب میں گرمی سے دو طالبات جان کی بازی ہار گئیں.
دوسری جانب جنوبی پنجاب میں 3 افراد گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوگئے، مختلف اسکولوں کے 2 بچے مبینہ ہیٹ ویو سے جاں بحق ہوگئے، فتح پور میں طالبعلم فٹبال کھیلتے ہوئے دم توڑ گیا، فقیر والی میں طالبہ گرمی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے باعث جاں بحق ہوگیا۔
میاں چنوں میں گرمی کی شدت سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جبکہ ، میاں چنوں میں نشتر روڈ پر 1شخص گرمی کے باعث بے ہوش ہوگیا، ملتان میں گر می کی شدت سے موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی ،ماہرین نے شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
درجہ حرارت کی بات کی جائے تو اسلام آباد میں درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ، 42 ڈگری تک جانے کی توقع ہے، لاہور کا درجہ حرارت 33 ڈگری تک پہنچ گیا، 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔