ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون استعمال کرنے والے صارفین ہوجائیں خبردار

آئی فون استعمال کرنے والے صارفین ہوجائیں خبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی فون صارفین اپنے موبائل فونز میں موجود ”ایئر پلے“ فیچر کو بند کر دیں۔ یہ انتباہ ایک معروف اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنی اولیگو (Oligo) کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر میں خطرناک سکیورٹی خامیاں موجود ہیں۔

ایئر پلے وہ فیچر ہے جو آئی فون صارفین کو اپنے فون سے آڈیو اور ویڈیو مواد دوسرے اسمارٹ ڈیوائسز جیسے سمارٹ ٹی وی پر بغیر تار (وائرلیس) کے ذریعے چلانے کی سہولت دیتا ہے۔ تاہم اولیگو کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسی فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز کسی بھی وائی فائی نیٹ ورک پر موجود ایئر پلے سے منسلک ڈیوائسز کو ہیک کر سکتے ہیں۔

اولیگو کے چیف ٹیکنیکل آفیسر گل ایل باز کے مطابق ”چونکہ ایئر پلے کا استعمال بہت سی مختلف ڈیوائسز میں ہوتا ہے اس لیے ان میں سے کئی میں یہ مسئلہ برسوں تک حل نہیں ہو سکے گا اور بعض میں شاید کبھی بھی نہ ہو۔ یہ سب ایک ہی سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہے جو متعدد آلات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق ایئر پلے پروٹوکول اور اس کے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کٹ میں 23سکیورٹی خامیاں دریافت کی گئی ہیں، جو کہ تھرڈ پارٹی ڈیوائسز کو ایئر پلے کے قابل بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ان خامیوں کی مدد سے ہیکرز “زیرو کلک حملے “کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے وہ بغیر صارف کی مداخلت یا اطلاع کے فون تک رسائی حاصل کر کے میلویئر انسٹال کر سکتے ہیں اور حساس معلومات چوری کر سکتے ہیں۔

محفوظ رہنے کےاقدامات

اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جا کر ایئر پلے ریسیور کو ”بند“ کر دیں۔
اگر مکمل طور پر بند نہ کرنا چاہیں تو رسائی کو صرف ”موجودہ صارف“ تک محدود کریں۔
کسی معتبر تحفظی سافٹ ویئر یا اینٹی وائرس کا استعمال کریں جو ایئر پلے کے مسلسل پسِ منظر میں چلنے والے سگنلز پر نظر رکھ سکے۔

صارفین سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر ایئر پلے فیچر بند کریں اور اپنے آئی فون کو تازہ ترین سیکیورٹی اپڈیٹس سے اپڈیٹ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ سائبر حملے سے بچا جا سکے۔