ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سے درجہ حرارت معمول سے 06 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

کل سے درجہ حرارت معمول سے 06 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب میں 22 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا جبکہ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان بھی ہے۔ 

پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہے گا جبکہ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہے گا اور اسی دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا اور اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

آج کے دن ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 

آج کے دن موہنجو داڑو  میں درجہ حرارت 49 ڈگی ، سبی، جیکب آباد میں 48 ڈگری ، لاڑکانہ، کوٹ ادو، خیرپور، دادو  میں 47 ڈگری ، تربت، روہڑی، رحیم یار خان، نور پور تھل، اوکاڑہ، شہید بینظیر آباد، لسبیلہ، قصور، بھکر میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیاہے۔