مراد سعید کی رہائش گاہ پر پولیس اورایلیٹ فورس کا چھاپا

 مراد سعید کی رہائش گاہ پر پولیس اورایلیٹ فورس کا چھاپا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوات میں پولیس اورایلیٹ فورس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا ہے۔

پولیس اور ایلیٹ فورس کے چھاپے کے وقت پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گھر پر عدم موجودگی کے باعث اہلکار واپس چلے گئے۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاک نہ کھلنےپراہلکار  دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پی ٹی آئی رہنماؤں کے شرپسندوں سے رابطے بھی سامنے آئے ہیں، ملزمان کی تلاش کیلئے ملتان میں شاہ محمود قریشی کے ڈیرے پر چھاپا مارا گیا۔

چھاپے کے دوران ڈرائيور سمیت تین افرادکو  حراست  میں لیا گیا جبکہ مردان سے پی ٹی آئی کے مزید گیارہ کارکن گرفتارکرلیے گئے۔

Ansa Awais

Content Writer