ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: WEATHER UPDATE
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،اسلام آباد میں شام یا رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، شام یا رات کے دوران خطہ ٔپوٹھوہار ، سرگودھا، میانو الی، لیہ ،بھکر، خوشاب،منڈی بہاولدین ، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گجرات،گوجرانوالہ ، لاہور ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

علاوہ ازیں پنجاب کے جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنےکے توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شام یا رات میں چترال ، دیر، کوہستان،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں تیز ہوائیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

مردان، پشاور ،چارسدہ ،خیبر، کوہاٹ ، وزیرستان،بنوں ،ڈی آئی خان،باجوڑ اور کرم میں تیز ہوائیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا،بعد دوپہر سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد اوردادو میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا جبکہ بعد دوپہر بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer