ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مائرہ قتل کیس:ناقص تفتیش پر اعلی افسران طلب  

Maira
کیپشن: Maira
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پاکستانی نژاد مائرہ قتل کیس میں  آئی جی پنجاب نے  لاہور پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مائرہ قتل کیس میں  آئی جی پنجاب نےلاہور پولیس کو  ناقص تفتیش پرریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔3مئی کو قتل ہونیوالی پاکستانی نژاد مائرہ کیس میں تاحال خاطرخواہ کامیابی نہ ملی ۔مقتولہ کےوالد نےپولیس پرعدم تعاون کااظہارکیا۔آئی جی پنجاب نےسی سی پی او،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ،متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی ٹیم کواب تک کی پیشرفت میں طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل ہو نےوالی مائرہ لندن میں قانون کی طالبہ تھی، وہ ملازمت کے لیے پہلے لندن سے دبئی اور پھر لاہور منتقل ہوئی جہاں اس کے کلاس فیلو ظاہر جدون نے جعلی نکاح نامے پر اسے کرائےکا مکان لےکر دیاجس گھر میں مائرہ قتل ہوئی اس کی بالائی منزل پر رہنے والی دوسری لڑکی اقرا بینک میں کام کرتی ہے، مائرہ کی اقرا سے دوستی فیس بک پر ہوئی تھی دونوں کرایہ شیئر کرتی تھیں، پولیس کے مطابق  مقتولہ مائرہ کےکمرے سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھی۔

 حال ہی میں مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ  میں پتہ چلا تھا کہ مقتولہ کے منہ اور گردن پر دو فائر مارے گئے تھے ، مقتولہ مائرہ کی گردن پر پھندے کا نشان بھی پایا گیاتھا،مائرہ کے دونوں ہاتھوں پر خراشیں اور منہ پر گولی لگنے سے دانت بھی ٹوٹے ہوئے تھے،مقتولہ کے بال کھنچنے سے سر پر بھی سوجن پائی گئی،کپڑوں سے سر کے ٹوٹے ہوئے بال بھی ملے تاہم مقتولہ سے زیادتی کےشواہد نہیں ملے تھے۔ مائرہ کی دوست اقرا اور سعد بٹ کو پولیس نے حراست میں لیاہے۔