عید کی چھٹیوں کے بعد کا ججز روسٹر جاری

عید کی چھٹیوں کے بعد کا ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں عید کی چھٹیوں کے بعد مقدمات کی باقاعدہ سماعت کے لئے ججز روسٹر جاری، پرنسپل سیٹ پر نو ڈویژن، 28 سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے، ججز روسٹر کا اطلاق یکم جون سے چار جولائی تک ہوگا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کیا گیا ہے۔ ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص روف پر مشتمل ہے، دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس رسال حسن سید، ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود، ڈویژن بنچ نمبر 4 جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل ہے۔

ڈویژن بنچ نمبر 5 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال جبکہ ڈویژن بنچ نمبر6 میں جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔ ڈی بی 7 جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ہے۔ یہ دو رکنی بنچ انسداد دہشت گردی سمیت فوجداری نوعیت کےمقدمات کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر 8 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر9 جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشمل ہے۔ دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

 جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے کیس سنیں گے۔ جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر سمیت دیگر ججز بھی سنگل بنچز کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔