سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف اورصدر ترکمانستان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ شہباز شریف نے صدرسردار بردی محمدوف، ترکمان قیادت اوربرادرعوام کوعیدکی مبارکباد دی۔ صدرترکمانستان سرداربردی محمدوف نےبھی گرمجوشی سےجذبات کاجواب دیا۔
صدر ترکمانستان سرداربردی محمدوف نے پاکستانی عوام کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاو ہ باہمی دلچسپی کےتمام شعبوں،علاقائی ترقی میں تعاون مضبوط بنانےکےعزم کااعادہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اقدامات میں تعاون، باہمی مفادکےمنصوبوں کوآگےبڑھانےکی اہمیت پرزور دیا گیا ۔