سٹی 42: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پورے خطے میں کشیدہ صورتحال کاسامنا ہے، جنگ کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ جاری تنازعات کی وجہ سے عید کی خوشیاں مدھم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پیٹرولیم قیمتیں انتہائی بلند سطح پر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نےمشکل صورتحال میں دانشمندانہ فیصلے کئے ۔