ویب ڈیسک: بھارت میں پریمیم پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں انڈین آئل کارپوریشن، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن اور بھارت پیٹرولیم کارپوریشن نے پریمیم پیٹرول (ہائی آکٹین فیول) کی قیمتوں میں فوری طور پر 2.09سے 2.35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔
آج بروز جمعہ سے پریمیم پیٹرول (ایکس پی 95) کی قیمت بڑھا کر 101 روپے 89 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جو اس سے قبل 99 روپے 89 پیسے فی لیٹر تھی۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں چار سال کے طویل عرصے بعد کسی بھی قسم کے پیٹرول یا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔