ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم شہادت حضرت علیؓ؛ دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

یوم شہادت حضرت علیؓ؛ دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد حسن : حیدرآباد میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ 

حیدرآباد کمشنر نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی آج اور کل 22 مارچ (دو) دن کیلئے عائد کی گئی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی ڈی آئی جی حیدرآباد کی درخواست پر سیکیورٹی صورتحال کے سبب لگائی گئی ہے۔  سکیورٹی خدشات اور امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر، ڈویژنل انتظامیہ نے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کمشنر حیدرآباد نے کہا ہے کہ شہری امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔