پاک فوج کے دلیر جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں، جنرل بابر افتخار 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کور کمانڈر کراچی نے گوادر میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے دلیر سپاہیوں کی پی این ایس شفا میں عیادت کی۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کے بیڈز پر جا کر ان کو فرداً فرداً  خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے دلیر جوانوں پر فخر کرتی ہے جو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے سربکف رہتے ہیں۔ ان شیر جوانوں کا حوصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دھشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔  جنرل بابر افتخار  نے کہا کہ پاک فوج کے دلیر جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔