لاہور بورڈ : نہم جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری

لاہور بورڈ : نہم جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے،صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت آج نہم جماعت کے پانچ پیپرز لیے گئے۔
لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت شہر بھر میں بنائے گئے 955 امتحانی سنٹرز میں نہم جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت آج نہم جماعت کے پانچ پیپرز لیے گئے۔

پہلی شفٹ میں جغرافیہ،عربی ،کمرشل جغرافیہ،غذا اور غذائیت کا امتحان لیاگیا۔دوسری شفٹ میں صحت و جسمانی تعلیم کا پیپر لیا گیا۔ 

امتحانات کے حوالے سے بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو امتحانی مراکز میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔